واشنگٹن: اپنا من پسند ہیڈ سٹ نہ دلانے پر 10 سالہ بچے نے ماں کے چہرے پر گولی چلا دی جس کے باعث وہ ہلاک امریکی ریاست وسکونسن میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 10 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر 2022 میں اپنی ماں کو قتل کردیا تھا۔ کویانا مان نامی مقتولہ کا بیٹا اس وقت 12 سال کا ہوچکا ہے جسے پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے ۔نوعمر ملزم لڑکا جس کی شناخت چھپائی گئی ہے وہ اپنے مقدمے کو نابالغوں کی عدالت میں منتقل کرنے کا خواہشمند ہے جبکہ لڑکے کا والد بھی اس اقدام میں اس کی حمایت کررہا ہے۔ والد نے کہا کہ ہمارے ساتھ متعدد بار بات کرنے کے باوجود اس نے اپنی ماں کے حوالہ سے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔