امریکہ و اسرائیل نے حملہ کیا تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے : ایران

   

نیوکلیئر مذاکرات کی ناکامی کا بہانہ بناکر حملہ کا جواز پیدا نہ کیا جائے

تہران : ایران کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کے ایک عہدیدار نے نور نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے کسی ممکنہ جارحیت کے جواب میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ کا گیا تو ہم اس کا جواب میزائلوں سے دیں گے اور ان کی اینٹ سے ایٹ بجا دیں گے۔یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بینی گینٹز نے حال ہی میں واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔ رائٹرز ایجنسی سے ایک نامعلوم عہدیدار نے بتایا تھا کہ دونوں وزرا نے ایران کے ساتھ جاری نیوکلیئر مذاکرات کی نا کامی پر ایران کی نیوکلیئرتنصیبات پر حملے کا اشارہ دیا ہے۔اس ملاقات کے بعدد امریکی وزیر دفاع آسٹن نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ 29 نومبر کو دوبارہ سے شروع کر دہ مذاکرات یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے نائب مشیر اور سیاسی ڈاریکٹر انریک مورا کی قیادت میں روس، چین،جرمنی،فرانس،برطانیہ اور ایرانی مندوبین کی شمولیت سے ویانا میں منعقد کیے گئے تھے۔طرفین ان مذاکرات میں عدم مفاہمت کے باعث ایک ہفتہ بعد دوبارہ سے 9دسمبر کو یکجا ہوئے تھیجبکہ ایرانی اور یورپی مندوبین نے حالیہ مذاکرات کو مثبت قرار دیا تھا۔