امریکہ کا اسکول پر حملہ ،عالمی قانون کی خلاف ورزی کی:ایمنسٹی انٹرنیشنل

   

لندن، 17 مارچ (یو این آئی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہیکہ امریکہ نے ایران کے اسکول پر حملہ کرکے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ دلخراش بات ہے کہ بچوں سے بھرے کلاس رومس قتل گاہ بن گئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اگر اسکول کی معلومات نہیں تھیں تو یہ بڑی انٹلیجنس ناکامی ہے ، اسکول حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ 28 فروری کو ایران کے شجرہ طیبہ ایلیمینٹری اسکول پر امریکہ نے ٹوما ہاک میزائل سے حملہ کیا تھا جس میں بچوں سمیت 175 افراد شہید ہوئے تھے ۔