امریکہ کا شامی پناہ گزینوں کے ویزا میں 18 ماہ کی توسیع

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 2اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں رہائش پذیر شامی پناہ گزینوں کا ویزا مزید 18 ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔شامی پناہ گزینوں کو عارضی محفوظ حیثیت (ٹی پی ایس) کے تحت امریکہ میں رہنے کے لئے 18 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری کیون میک لینن نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔مسٹر میک لینن نے کہاکہ ‘‘امریکہ میں تقریباً سات ہزار شامی پناہ گزینوں کو فائدہ ملے گا۔
اس کے تحت ٹی پی کے استفادہ کنندگان کو دوبارہ رجسٹریشن کرنا ہوگا۔
اس کے بعد وہ امریکہ میں 31 مارچ 2021 تک رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں’’۔