امریکہ کا ٹیرف بی جے پی پر بھی عائد ہے:اکھلیش

   

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ امریکہ کی درآمدی ڈیوٹی صرف ہندوستان سے برآمد ہونے والی اشیاء پر ہی نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بھی ہے کیونکہ جب اس سے کوئی سوال کیا جاتا ہے تو کوئی جواب نہیں ملتا ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نائب صدر کے عہدے کیلئے ووٹنگ میں حصہ لینے کے بعد یادو نے کہا کہ اگر بی جے پی سے ملک کی اقتصادی حالت یا کسی اور مسئلے پر سوال کیا جاتا ہے تو جواب نہیں ملتا۔ امریکہ سے متعلق کسی بھی سوال پر اس کی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ بی جے پی پر بھی امریکی ‘امپورٹ ڈیوٹی’ عائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے عہدے کے انتخاب میں پوری اپوزیشن متحد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصولوں کی لڑائی ہے اور ملک کو سب سے بڑا خطرہ فرقہ پرست طاقتوں سے ہے اور یہ لڑائی اسی کے خلاف ہے ، اس لیے پوری اپوزیشن متحد ہے اور اپنے مشترکہ امیدوار بی سدرشن ریڈی کے حق میں ووٹ دے رہی ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کے پاس نمبرز نہیں ہیں تو انہوں نے کہا کہ نمبرز اہم نہیں، جو چیز اہم ہے وہ اصول ہے اور اپوزیشن اتحاد ملک کو فرقہ واریت سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔
ملک کو سب سے بڑا خطرہ فرقہ وارانہ سیاست سے ہے اور فرقہ وارانہ سیاست ملک کو تقسیم کرتی ہے ۔