امریکہ کا چین پر خفیہ جوہری تجربے کا الزام

,

   

٭ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک تازہ رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ چین نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کم شدت کا کوئی خفیہ جوہری تجربہ کیا ہے۔ اس بارے میں رپورٹ ’وال اسٹریٹ جرنل‘ میں شائع ہوئی۔ فی الحال اس بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سن 1996 میں طے شدہ ’سی ٹی بی ٹی‘معاہدے کے نگران ادارے کی ترجمان نے البتہ کہا ہے کہ چین سے موصولہ ڈیٹا میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ یہ پیش رفت پہلے سے کشیدہ امریکی چینی تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔