امریکہ کو F-16 کی فروخت کو طے کرناہوگا: ترکیہ

   

انقرہ : امریکہ اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں برسوں کی ٹھنڈک کے بعد ایک مرتبہ پھر ترکیہ نے ایف سولہ طیاروں کی خریدار ی کے حوالے امریکہ کو مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے۔ انقرہ کی طرف سے 2019 میں روسی میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے بعد امریکہ کی جانب سے ترکی کیلئے F-35لڑاکا طیاروں کو پروگرام سے خارج کر دیا گیا تھا۔ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکی ہم منصب بلنکن کو بتایا کہ انقرہ کا سویڈن اور فن لینڈ کی ناٹو میں شمولیت پر اپنے اعتراض کو ترک کرنا F-16 طیاروں کی فروخت کیلئے پیشگی شرط نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے چہارشنبہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ انقرہ کو F-16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے بارے میں فیصلہ کن ہو اور کانگریس کو 20 بلین ڈالر کے منصوبہ بند معاہدے کی مخالفت ترک کرنے پر راضی کرے۔انہوں نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد ترکی کے سرکاری “ٹی آر ٹی” چینل کے بیانات میں یہ بھی کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ انتظامیہ فیصلہ کن ہو گی یا نہیں۔