ماسکو ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی روس نیوکلیئر کا ایک اور معاہدہ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ امریکہ نے سردجنگ دور کے اسلحہ کنٹرول معاہدہ سے دستبرداری اختیار کرلینے کے بعد روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ مشکل میں پڑے گا۔ روس کے سینئر سفیر نے یہ بات بتائی۔ نائب وزیرخارجہ روس سریگو ریبوکوف نے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے نئے معاہدہ کو توسیع دینے مذاکرات سے امریکہ کے انکار کے بعد یہ اشارہ ملتا ہیکہ واشنگٹن کے ارادے کیا ہیں۔ یہ معاہدہ 2021ء میں ختم ہورہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس معاہدہ کوبچانے کیلئے وقت ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے۔ اس وقت کے صدر امریکہ بارک اوباما اور صدر روس دیمترے میریڈوف کے درمیان 2010ء میں اس معاہدہ پر دستخط ہوئی تھی۔