امریکہ کی اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت

   

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی بہترین ہے، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن لاسکے گا۔امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اسرائیل پر حماس کی طرف سے راکٹ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ امریکہ کا اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں سے رابطہ قائم ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کو یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔ کوشش ہے صورت حال مزید نہ بگڑے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے،امریکہ دونوں اطراف تشدد اور شدت پسندی کے خلاف کھڑا ہے۔مزید کہا گیا کہ امریکہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔