امریکہ کی صدر بنی تو سوشل میڈیا پر نام تبدیلی کی اجازت نہیں دوں گی:نکی ہیلی

   

نیویارک: جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی نے سوشل میڈیا میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ اطلاعات ہیں کہ ہیلی خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر “نمارتا رندھاوا” تخلص استعمال کرتی ہیں۔ .نکی ہیلی نے’ایکس‘ پلیٹ فارمر پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ “جب میں امریکہ میں صدر بن جاؤں گی تو سوشل میڈیا کمپنیوں کوامریکہ کیلئے نیا الگورتھم اپنانا ہوگا تاکہ ہمیں پتا چلے کہ وہ کیا چھپا رہے ہیں”۔انہوں نے مزید کہا کہ “دوسری بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ہر شخص کے نام سے تصدیق کی جانی چاہیے ‘‘۔یہ سب سے پہلے اور سب سے اہم قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو لوگوں کو ان کی باتوں پر قائم رہنا چاہیے۔