امریکہ کی عراق اور افغانستان سے ہزاروں فوجیوں کے انخلاء کی تیاری

   

واشنگٹن: امریکہ نومبر میں عراق اور افغانستان سے ہزاروں فوجیوں کو نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی کمانڈر برائے مشرق وسطیٰ جنرل فرینک میک کینزی نے یہ بات چہارشنبہ کواپنے دورہ عراق کے دوران بتائی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات سے پہلے پہلے اپنا وہ انتخابی نعرہ مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس میں انہوں نے ’نہ ختم ہونے والی جنگوں‘ میں سے امریکی فوج کو نکالنے کا کہا تھا۔ افغانستان میں اس وقت تقریبا 8.5 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، جن کی تعداد کم کرتے ہوئے 4.5 ہزار تک کی جائے گی۔