واشنگٹن ۔ امریکہ نے چین کے لائزن آفس کے سات عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ سات افراد ہانگ کانگ میں مبینہ طور پر بیجنگ کے مفادات کو فروغ دے رہے تھے۔ جو بائیڈن انتظامیہ نے یہ قدم ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حوالے سے بیجنگ کے سخت مؤقف کے جواب میں اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت نے ایک علیحدہ بزنس ایڈوائزری جاری کرکے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون اور اْس کے بین الاقوامی کمپنیوں پر پڑنے والے اثرات پر بھی اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے تازہ ترین فیصلے پر ردعمل میں امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرنے کا کہا ہے۔