واشنگٹن : امریکہ نے اپنے تمام اندرون اور بیرون ملک ایف 35 لڑاکا طیاروں کو سرویس سے ہٹالینے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حکم گزشتہ روز ایف 35 بی لڑاکا طیارہ کے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارہ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران کچھ فنی خرابی کی وجہ سے میرین کور کے پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا لی تھی۔