بویز : مریکی ریاست ایڈاہو کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت 4 زخمی ہو گئے۔ امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بویز ٹاؤن اسکوائر مال میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ، جہاں حملہ آور اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زیر حراست حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں، اسلحہ کی سرعام فروخت اور خاندانی نظام کی تباہی امریکہ میں خونی واقعات کی اہم وجوہات ہیں۔