امریکہ کے کیلی فورنیا میں 7.1 شدت کا زلزلہ

   

لاس اینجلس۔ 6 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں جنوبی کیلی فورنیا میں جمعہ کو 7.1 شدت والے زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے سیکشن کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 7.1 تھی۔زلزلہ کا مرکز لاس اینجلس سے 272 کلومیٹر شمال میں زمین کی سطح سے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ خیال رہے کیلی فورنیا میں جمعرات کو 6.4 شدت کا زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔