امریکہ کے یوم آزادی پر مودی کی بائیڈن کو مبارکباد

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے 245 ویں یوم آزادی پر امریکی صدر جوبائیڈن اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اتوار کو وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت داری اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت کا بھی اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ حرکیاتی جمہوریتیں ہیں اور آزادی کے اقدار کا تبادلہ بھی کرتے ہیں ۔ چار جولائی امریکہ میں یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہاں اکثر شہری ایسے لباس پہن کر، جن پر سرخ و سفید دھاریاں ہوں یا امریکی پرچم بنے ہوں، اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ جشن آزادی منانے کے لئے آتش بازی اور بار بی کیو پارٹیز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔امریکہ کو عام طور پر تارکین وطن کا ملک کہا جاتا ہے۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ اک حقیقت ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے تارکین وطن نہیں، جتنے امریکہ میں بستے ہیں۔پیو ریسرچ سینٹر کے 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ایسے تقریباً ساڑھے چار کروڑ افراد بستے ہیں جو کسی اور ملک میں پیدا ہوئے۔ امریکہ میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد رہتی ہے۔ بہت سے تارکین وطن یہاں آ کر کچھ حاصل کرنے سے پہلے ایک کٹھن وقت گزارتے ہیں۔یہاں آنے والا ہر کوئی مقدر کا سکندر تو نہیں بن پاتا، لیکن یہاں چھوٹی سے چھوٹی ملازمت کرنے والا بھی اسی عزت کا حقدار ہوتا ہے جتنا کوئی وزیر یا مشیر اور یہاں رہنے والے افراد اس حقیقت کو بخوبی جانتے بھی ہیں اور اس کی قدر بھی کرتے ہیں۔