امریکہ یمنی حوثی باغیوں کو’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دینے تیار

,

   


واشنگٹن : اطلاعات کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ یمن کے حوثی باغیوں کو پیر کے روز’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے سکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت ہو رہی ہے، جب نو منتخب صدر جو بائیڈن، ٹرمپ انتظامیہ سے 20 جنوری کو اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس وقت یمن میں سعودی عرب کا عسکری اتحاد اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ایک دوسرے کے خلاف مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس امریکی فیصلے سے یمن میں جاری امن مذاکرات مزید پیچیدگی کا شکار ہو جائیں گے۔ صدر ٹرمپ حالیہ کچھ دنوں کے دوران اقتدار چھوڑنے سے پہلے پہلے ایران مخالف متعدد اقدامات کر چکے ہیں۔