امریکہ ۔ چین تجارتی مذاکرات، ٹرمپ کے داماد مذاکرات کار

   

٭ وائیٹ ہاوز کے ایک عہدیدار نے اس بات کی توثیق کی ہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والی تجارتی بات چیت میں مذاکرات کار کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ جارج کوشنر نے حال ہی میں چین کے سفارتکار برائے امریکہ سے ملاقات کی تھی۔ دونوں ممالک تجارتی معاہدہ کیلئے مذاکرات کررہے ہیں تاکہ امریکی نئے ٹیرف کو ٹالا جاسکے جو 15 ڈسمبر سے لاگو ہوں گے۔