واشنگٹن :امریکہ کے محکمہ خارجہ نے چین کی رقوم سے چلنے والے تبادلے کے پانچ ثقافتی تعلیمی پروگرام منسوخ کردیے ہیں۔اس نے کہا ہے کہ یہ ’’ثقافتی تبادلے‘‘ کے پردے میں پروپیگنڈے کے حربے کے طور پر استعمال کیے جارہے تھے۔امریکہ کے انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ چند سال سے امریکی جامعات چین کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا آسان ہدف بن چکی ہیں۔امریکہ کی درجہ بندی میں سرفہرست جامعات میں تعینات بعض پروفیسروں اورزیرتعلیم طلبہ پر چین کے لیے جاسوسی کے الزامات میں فرد جرم عاید کی جاچکی ہے۔
