امریکی بمباری: طالبان کا سینئر کمانڈر اور 17جنگجو ہلاک

,

   

صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں امریکی بمباری ، افغانستان کیلئے’ محمد علی جناح ہسپتال‘ کا پاکستانی تحفہ
کابل ۔21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے طالبان کے متعدد سینئر کمانڈر اور 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات صوبے ننگرہار کے ضلع شیر زاد میں امریکی فضائیہ نے بمباری کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی حملے میں طالبان کا ننگرہار کیلئے شیڈو ڈپٹی گورنر شیخ زرمحمد، طالبان کا ڈپٹی شیڈو ڈسٹرکٹ چیف نور اللہ،سید جان اور ذبیح اللہ ہلاک ہوئے۔امریکی حملے میں ضلع شیرزاد کیلئے طالبان کاشیڈو جج مولوی محمد عالم، اسکا بھائی اور17 دیگر جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔امریکی حملے پر طالبان کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی مالی امداد سے بننے والے 200 بستروں کے ہسپتال کا افتتاح کیا گیاہے۔ ہسپتال کا نام پاکستان کے بانی محمد علی جناح سے منسوب کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی افغانستان کے نائب صدر محمد سرور تھے جبکہ پاکستان کے وزیرمملکت علی محمد خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے ’کابل میں محمد علی جناح ہسپتال کی تعمیر پر دو کروڑ 40لاکھ ڈالر لاگت ا?ئی۔‘ان کاکہنا تھا کہ دو سو بستروں کا سٹیٹ ا?ف دی ا?رٹ ہسپتال پاکستان نے افغانستان حکومت کے حوالے کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کابل میں ایک پروقار افتتاحی تقریب میں افغان نائب صدرمحمد سرور مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کے وزیرمملکت علی محمد خان اور افغان وزیرصحت ڈاکٹر فیروز الدین فیروز نے مشترکہ طور پر محمد علی جناح ہسپتال کا افتتاح کیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ہسپتال افغانستان میں صحت کے شعبے کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام بھی پہنچایا ’پاکستان افغان عوام کی فلاح کے لیے تمام ممکن اقدامات کرے گا۔‘علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم افغانستان کو ایک مستحکم، پرامن اور ترقیافتہ خود مختار اسلامی ملک کے طور پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

افغانستان کے وزیر صحت نے اس موقع پر ہسپتال کا تحفہ دینے پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے افغانستان کے صحت کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ ’جلال ا?باد میں نشتر کڈنی سنٹرکی تعمیر اور لوگر میں 19ملین ڈالر کی رقم سے زیر تعمیر سو بستروں کے امین اللہ ہسپتال کے لیے امداد کو بھی سراہتے ہیں۔‘افغانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصر اللہ خان نے اس موقعے پر کہا کہ محمد علی جناح ہسپتال پاکستان کے افغانستان کی تعمیر نو میں تعاون کے لیے ایک ارب ڈالر کے منصوبوں کا اہم حصہ ہے۔