واشنگٹن : امریکی جریدے فارن پالیسی نے ہندوستان کا چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے داعش اور ہندوستانی روابط دْنیا کے سامنے رکھ دیئے۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گردی میں ہندوستان سرِفہرست ہے، داعش اور ہندوستانی گٹھ جوڑ عالمی اور علاقائی خطرہ ہے۔دہشت گرد ی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ہندوستانی دہشت گردی کی اسٹوری تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی، ہندوستان کی انتہا پسند پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے، اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق رواں سال اگست میں داعش کے جلال ا?باد جیل پر حملے نے اس اْبھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا، مختلف ممالک میں دہشت گرد حملوں اور نئی لہر میں بھارتی سرپرستی نیا موڑ لے رہی ہے، داعش اور ہندوستانی گٹھ جوڑ نے 2019ء میں سری لنکا میں ایسٹر پر بم دھماکے کیئے۔ دہشت گردوں نے ہندوستان سے تربیت لی، سری لنکا نے تسلیم کرلیاامریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اس گٹھ جوڑ نے 2017ء میں ترکی میں کلب پر حملہ کیا، جبکہ نیویارک اوراسٹاک ہوم میں بھی حملے کیئے، ان حملوں کی پلاننگ میں ہندوستانی ہاتھ انتہائی پریشان کن ہے، ہندوستانی کا دہشت گردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں۔
