نیویارک : امریکی میگزین کے سرورق پر سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔ نیویارک میگزین کے صحت سے متعلق کور پیج میں ڈونالڈ ٹرمپ اور بائیڈن کی کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کی گئی جعلی تصویر استعمال کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں دونوں سیاسی حریفوں کا طبی اور صحت سے متعلق موازنہ کیا گیا ہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد اسے غلط اور غیر اخلاقی قرار دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصویر پر لوگوں کی بڑی تعداد تنقید کر رہی ہے اور اسے توہین آمیز بھی کہا جارہا ہے۔