الاسکا: امریکی ریاست الاسکا شدید زلزلے کے جھٹکی محسوس کئے گئے جس باعث الاسکا لرز اٹھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج صبح امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔شدید زلزلے کے باعث الاسکا کے جنوبی حصوں اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں انتباہی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔علی الصبح آنے والے شدید ترین زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلے کے بعد شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس ریکارڈ کیئے گئے جن کی شدت 6.2 اور 5.6 رہی۔گذشتہ سال بھی اسی مہینے میں الاسکا کے جنوبی شہر شیگنک میں 7.8 کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تک تھی، وارننگ سسٹم نے بتایا تھا کہ سونامی کے لیے خطرناک لہریں زلزلہ مرکز کے 300 کلومیٹر کے اندر موجود ہیں۔