امریکی ریاست اوہایو میں اساتذہ کو ممکنہ حملوں کے پیش نظر مسلح کر دیا گیا

   

واشنگٹن : امریکی ریاست اوہایو میں اساتذہ کو 24 گھنٹے جیسی قلیل مدت تک تربیت کے بعد اسلحہ اپنے پاس رکھ سکنے کے قانون پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔اوہایوکی ریاستی اسمبلی میں قبول کردہ بل کو گورنرمائیک ڈی وائن کے دستخط کے بعد سرکاری حیثیت مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بڑھنے والے مسلح حملوں کے پیش نظرہمیں بعض تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ہر اسکول میں ایک پولیس اہلکار کی تعیناتی بہترین حل ہو گا تا ہم ہر اسکول کے لیے اس کا حصول مشکل ہو سکتا ہے۔