امریکی سفری پابندیوں سے افریقی شائقین مایوس

   

واشنگٹن/رباط ،14 جنوری (یو این آئی ) امریکہ،کناڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایک بڑے سفارتی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ حالیہ سفری پابندیوں نے افریقہ کی دو بڑی فٹ بال طاقتوں، سینگل اور آئیوری کوسٹ کے ہزاروں شائقین کو ورلڈکپ سے باہرکردیا ہے ۔دسمبر میں جاری ہونے والی نئی امریکی پالیسی کے تحت سینگل اور آئیوری کوسٹ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر سیکورٹی اسکریننگ میں خامیوں کی وجہ سے جزوی پابندیاں عائد ہیں۔ وہ شائقین جو پہلے سے امریکی ویزا نہیں رکھتے ، اب میچز دیکھنے کے لیے امریکہ نہیں جا سکیں گے ۔ کھلاڑیوں، ٹیم عہدیداروں اور ان کے قریبی اہل خانہ کو اس پابندی سے چھوٹ دی گئی ہے ۔کھلاڑیوں اورکپتانوں (فرانک کیسیے اور یان دیوماندے ) نے کہا ہے کہ وہ میدان میں بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے ، لیکن شائقین کی عدم موجودگی ان کے حوصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے ۔ اب ان ٹیموں کو صرف ان شائقین کی حمایت حاصل ہوگی۔