امریکی سیاحتی کمپنی کی خلا میں دنیا کا پہلا ڈنر کروانے کی تیاری

   

واشنگٹن :امریکہ کی لگژری ا سپیس سیاحتی کمپنی اسپیس وی آئی پی انسانوں کو ا سپیس میں لیجا کر کھانے کی پیشکش کر رہی ہے ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ مسافر اس مشن کا حصہ بنیں گے جنہیں سطح سمندر سے ایک لاکھ فٹ کی بلندی پر لے جا کر ڈنر کروایا جائے گا۔مسافروں کوا سپیس پرسپیکٹو کمپنی کے بنائے گئے نیپچیوں نامی خصوصی خلائی کیپسول میں بٹھا کر ایئر بیلوْن کے ذریعے خلا کی سرحد تک پہنچایا جائے گا۔اس ایڈونچر کا حصہ بننے والے افراد کو خاص مینیو پر مشتمل کھانا کھلانے کے لیے معروف شیف راسمس منک کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔مسافر خلا میں موجود زمین پر ہونے والے طلوع آفتاب کو دیکھتے ہوئے کھانا کھائیں گے اور وائی فائی کی مدد سے وہ اپنے گھر پر فیملی اور دوستوں کو لائیو سٹریم بھی کر سکیں گے۔اسپیس وی آئی پی کے بانی، رومن چیپورکھا کا کہنا ہے ’اس پروگرام کا مقصد خلائی سفر کی طاقت کو استعمال کرکے انسانی شعور کو بہتر بنانا ہے۔