امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم، جائزہ کی درخواست

   

واشنگٹن، 27 ستمبر (یو این آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ امریکی شہریت کے پیدائشی حق کو ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکمنامے کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیا جائے ۔ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے روز یہ صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ایجنسیز کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ امریکہ میں پیدا ہونے والے ایسے بچوں کی شہریت تسلیم نہ کریں جن کے والدین میں کم سے کم کوئی ایک امریکی شہری یا امریکہ میں مستقل رہائش پذیر یعنی گرین کارڈ ہولڈر نہ ہو۔