امریکی شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہندوستان جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ہندوستان میں موجود اپنے شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس میں مسلح حملوں اورجنسی زیادتی کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو ہندوستان جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹریول ایڈوائیزری میں ہدایت کی ہے کہ وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہندوستان کو لیول 4 پر رکھا۔ جس کے تحت ہندوستان کے متعدد علاقہ غیرمحفوظ ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے ہندوستان سفرکرناکسی خطرے سے خالی نہیں۔
ریاست منی پور میں نسلی بنیادوں پرجاری خانہ جنگی پر امریکہ نے شدیدتشویش کا اظہار کیا اور کہا ہندوستان میں سفر کرنے والے امریکی سرکاری ملازمیں کو منی پورمیں سفرکرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔ اس سیقبل بھی ہندوستان میں غیرملکی سیاحوں کے ساتھ متعددغیرمعقول واقعات پیش آچکے ہیں اور مودی کا G-20 اجلاس میں ہندوستان میں امن اورسیاحت کے فروغ کا نعرہ جھوٹاثابت ہوگیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ہندوستان کا اصلی چہرہ دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔