امریکی شہر پورٹ لینڈ میں پولیس زیادتوں کیخلاف مظاہرے

,

   

پورٹ لینڈ۔ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس زیادتیوں کے خلاف عوام پر کثیر ہجوم جمع ہوگیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات پر احتجاج کرنے لگا۔ پولیس نے سینکڑوں مظاہرین پر آنسو گیاس شل برسائے، درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پورٹ لینڈ میں پولیس زیادتیوں کے خلاف بلیک لائوس میاٹر کے مظاہروں کے 100 دن مکمل ہونے پر یہ ریالی نکالی گئی تھی۔ مظاہرین نے جب پولیس پر پٹرول بم پھینکے پر پولیس نے اس احتجاج اور ریالی اور ہنگامہ آرائی قرار دیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیاس شل برسائے۔ اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔ جارج فلوئیڈ کی ہلاک کے بعد پورٹ لینڈ میں شروع ہونے والے بلیک لائوس میاٹر کے مظاہروں کا یہ 100 واں دن تھا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ پولیس ہمیں مارچ نکالنے سے روکنا چاہتی ہے۔ یہ ہمارا آئنی حق ہے کہ ہم یہاں جمع ہوکر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ پولیس نے بتایا کہ مظاہرین پرتشدد ہوگئے، اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے لگا۔ مظاہرین کا یہ احتجاج پرتشدد ہونے جارہا تھا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیاس شل برسائے۔ 50 ہزار آبادی والے شہر پورٹ لینڈ میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام نے رات بھر سڑکوں پر احتجاج کیا۔