امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار

,

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ باقی مدت تک صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دیں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کریں گے۔ میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ میڈیاکے مطابق صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا۔