امریکی صدر کے مواخذے کی تحریک اہم موڑ پر

   

واشنگٹن ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے سینیٹ میں جاری کارروائی میں آج مزید گواہوں کو مدعو کرنے پر ووٹنگ ہو گی۔ اس وقت اس معاملے پر سینیٹ میں ترپن ری پبلکن سینیٹرز مزید گواہوں کو دعوت دینے کے خلاف ووٹ ڈال سکتے ہیں جبکہ سینتالیس ڈیموکریٹ سینیٹرز اس کے حق میں ہیں۔ کیس سے جڑے مزید گواہوں کو نہ بلائے جانے کی صورت میں سینیٹ میں اکثریتی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی کے لیڈر مِچ کونیل صدر ٹرمپ کے مواخذے کے تحریک پر بھی رائے دہی کرانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز چاہتے ہیں کہ سابق نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن سے ان کا موقف جانا جائے۔ بولٹن نے اپنی کتاب میں اِس کیس سے جڑے چند اہم معاملات پر سے پردہ اٹھایا ہے۔