ماسکو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے ایک سکھوئی Su-27 لڑاکا طیارہ ایک امریکی P-8A طیارہ کو روکنے کیلئے روانہ کیا ہے کیونکہ یہ امریکی طیارہ روسی فضائی پٹی کی سمت بحر اسود کی جانب پیشرفت کر رہا تھا ۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی مطابقت میں روس نے اپنا طیارہ روانہ کیا تھا اور اپنے مشن کی تکمیل کے بعد یہ طیارہ اپنے ٹھکانہ پر واپس بھی لوٹ آیا ہے ۔