ممبئی۔ امریکہ کی بائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تارا نورس جنہوں نے پانچ ٹی 20 مقابلوں میں چار وکٹیں حاصل کی ہیں، ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلو پی ایل ) کے افتتاحی ایڈیشن میں کسی اسوسی ایٹ ملک کی واحد کھلاڑی ہیں۔ اس کی خدمات دہلی کیپٹلز نے 13 فروری کو نیلامی میں 10 لاکھ روپئے میں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں یقینی طور پر تمام اسوسی ایٹ ممالک کیلئے فخرکرنا چاہتی ہوں۔ میرے پاس ان کھلاڑیوں کے لئے آواز ہے۔ بہت سی لڑکیاں فنڈز اور سہولیات کے ساتھ جدوجہدکرتی ہیں۔ میں ساتھیوں کے لیے بیداری پیدا کرنا چاہتی ہوں اور امید ہے کہ اگلے سال مزید کھلاڑی اس میں شامل ہوں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ نیلامی کی کارروائی کی پیروی کرتی ہیں، انہوں نے کہا میں اس وقت تک (نیلامی) نہیں دیکھ رہی تھی ۔ مجھے ایلکس ہارٹلی کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں مجھے منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔