امریکی فوجیوں کی کثیر تعداد کویت روانہ

   

بغداد ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں امریکی سفارت خانہ پرحملہ کے بعد امریکہ نے اپنے نئے فوجی دستے کو کویت روانہ کیا ہے ۔ ایک امریکی عہدیدار نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ سینکڑوں نئے فوجیوں کی عراق میں تعیناتی عمل میں آسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے 82 ویں ایر بورن ڈیویژن نے امریکہ کے فورٹ بریگ سے روانگی اختیار کی جن میں سے 4000 فوجیوں کی فوری تعیناتی عمل میں آسکتی ہے۔