امریکی محکمہ انصاف نے سزائے موت کا استعمال کردیا

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ انصاف 16 سال کے وقفہ کے بعد سزائے موت کا استعمال بحال کرنے کے لئے دوبارہ تیار ہوچکا ہے۔ محکمہ انصاف نے وفاقی جیلوں میں قید پانچ مجرمین پر سزائے موت کی تعمیل کے شیڈول پر فوری ضابطہ کی کارروائی کی۔ امریکہ میں فی الحال 62 وفاقی قیدی سزائے موت پر تعمیل کے منتظر ہیں۔ پرہجوم مقامات پر برے پیمانے پر اندھا دھند فائرنگ اور منشیات کے کاروبار میں ملوث مجرمین کو سزائے موت کے استعمال میں اضافہ کیلئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل زور دے رہے تھے۔