واشنگٹن: امریکی ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز(ایچ ایچ ایس) کے سیکریٹری زیویئر بیسیرا کا ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کورونا ٹسٹ دوسری مرتبہ پازیٹیو آیا ہے ۔ایچ ایچ ایس کے ترجمان سارہ لوون ہائیم کے مطابق بیسیرا کا کیلیفورنیا میں اینٹیجن ٹسٹ کرایا گیا، جو پازیٹو آیا ہے ۔ لوون ہائیم نے ایک بیان میں کہا کہ بیسرا نے کورونا 19 کی پوری خوراک کے ساتھ ایک بوسٹ ڈوز بھی لی ہے ۔