ماسکو : 4 ڈسمبر ( ایجنسیز ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی وٹکوف اور جیرڈکشنرز کے ساتھ ملاقات کارآمد رہی اور امریکی تجاویز میں کچھ نکات پر اختلافات پر بات کی گئی۔صدر پوٹن نے امریکی وفد سے ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ اس بارے میں قبل از وقت کہنا مناسب نہیں، لیکن ملاقات ضروری تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازعہ کا حل تلاش کرنا مشکل کام ہے اور روس ڈونباس پر فوجی ذرائع یا کسی اور طریقے سے کنٹرول حاصل کر لے گا۔صدر پیوٹن نے زور دیا کہ یورپ کو یوکرین تنازعہ کے تصفیے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس میں شریک ہونا چاہیے۔