٭ ہندوستان نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی
(USCIRF)
کے ارکان کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔ یہ ارکان ہندوستان میں مذہبی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجی اُمور ایس جئے شنکر نے کہا کہ ایسی بیرونی ایجنسیوں کو ہندوستانی شہریوں کے دستوری حقوق کا جائزہ لینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ امریکی حکومت کے اس پیانل نے ہندوستان میں مذہبی آزادی سے متعلق تشویشناک ممالک میں شامل کیا ہے۔