امول کمپنی تلنگانہ میں 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریگی

,

   

کے ٹی آر کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط، پانچ سو افراد کو روزگار حاصل ہوگا

حیدرآباد ۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) امول کمپنی نے تلنگانہ میں 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کی موجودگی میں امول کمپنی کے نمائندوں نے ریاستی حکومت سے ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔ کے ٹی آر نے شہرت یافتہ دودھ کی کمپنی امول کا تلنگانہ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں صنعتی شعبہ کے علاوہ تمام شعبوں میں مساوی ترقی کے لئے چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ زرعی شعبہ کو ترقی دینے کے لئے مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ حکومت کی مکمل حوصلہ افزائی کی وجہ سے ریاست میں ڈائری شعبہ بڑے پیمانے پر ترقی حاصل کررہا ہے جس سے تلنگانہ میں ترقی کا مثالی انقلاب پیدا ہوا ہے۔ امول کمپنی کی تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے ڈائری انڈسٹری کو بھی ترقی حاصل ہوگی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں صنعتی ترقی کے لئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون و اشتراک فراہم کیا جائے گا۔ تلنگانہ کے اسپیشل فوڈ پروسسنگ زون میں دوسرے مرحلے میں جملہ 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے امول کمپنی نے اتفاق کیا ہے۔ جنوبی ہند میں امول کمپنی نے روزانہ 5 لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار کا پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقبل میں اس کو 10 لاکھ لیٹر کی گنجائش تک توسیع دی جائے گی۔ اس پلانٹ کے قیام کے بعد شہر دودھ، دہی، لسی، پنیر، مٹھائیاں وغیرہ یہاں سے تیار ہوں گی۔ اس کے علاوہ امول اپنے بیکری پروڈکشن کو بھی تلنگانہ میں قائم کرے گا جس سے بریڈ، بسکٹس دوسرے بیکری کے ایٹمس تیار ہوں گے۔ امول کمپنی کے پلانٹ کا 18 تا 24 ماہ کے دوران آغاز ہوگا اور اس سے 500 افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ ن