امیتابھ بچن اور کمل ہاسن 40 سال بعد ایک ساتھ

   

ممبئی، 25 فروری (آئی اے این ایس) میگا اسٹار امیتابھ بچن تقریباً چار دہائیوں بعد سینما کے عظیم اداکارکمل ہاسن کے ساتھ دوبارہ اکٹھے نظر آئیں گے، کیونکہ فلم کالکی 2898 اے ڈی کے متوقع سیکوئل کالکی 2 کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔بگ بی نے اپنے بلاگ پر فلم کالکی 2 کے سیٹ سے متعدد تصاویر شیئرکیں، جن میں وہ اشوتتھاما کے کردار میں نظر آرہے ہیں، جو مہارشی اور جنگجو دروناچاریہ کے بیٹے تھے۔ انہوں نے کمل ہاسن کے ساتھ بھی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے آخری بار 1985 کی فلم گرفتار میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کی ہدایت کاری پریاگ راج نے کی تھی۔اپنے بلاگ میں اداکار نے لکھا کہ وہ اس اتوار مداحوں سے اپنی روایتی ملاقات نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اس وقت حیدرآباد میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے لکھا میں نے انہیں بتایا کہ اس اتوار میں نہیں آ سکوں گا کیونکہ میں حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہا ہوں۔80 سالہ اداکار نے طویل وقفے کے بعد کمل ہاسن کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عظیم کمل ہاسن سے ملاقات ہوئی ہم طویل عرصے بعد ایک ساتھ کام کریں گے… آخری بار گرفتار میں کیا تھا۔فلم گرفتار میں پونم ڈھلون اور رجنی کانت بھی شامل تھے۔ یہ 1985 کی بڑی کامیاب فلموں میں شمار ہوتی ہے، جس کی کہانی دو بھائیوں کرن اورکشور کے گرد گھومتی ہے، جو ایک قتل کے جھوٹے الزام کے باعث جدا ہو جاتے ہیں۔ ہدایت کار ناگ اشون کی 2024 کی اس شاندار سائنس فکشن فلم کے سیکوئل پر بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہاکالکی 2 کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے اس لئے اتوار کو مداحوں سے نہ ملنے کا افسوس ہے، مگر امید ہے اگلے اتوار سب سے ملاقات ہوگی۔فلم کالکی 2898 اے ڈی میں امیتابھ بچن اورکمل ہاسن کے علاوہ پربھاس، دپیکا پڈوکون اور دشا پتانی بھی شامل ہیں۔