امیتابھ بچن کی فلم ’ڈان‘ کے ڈائرکٹر چندرا باروٹ کا دیہانت

   

ممبئی 20 جولائی (ایجنسیز) امیتابھ بچن کی مشہور فلم ’ڈان‘ جو 1978ء میں ریلیز ہوئی تھی، کے ڈائرکٹر چندرا باروٹ پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے ممبئی کے گرونانک ہاسپٹل میں چل بسے۔ اُن کی عمر 86 سال تھی۔ اُن کی اہلیہ دیپا باروٹ نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ باروٹ نے آنجہانی منوج کمار کے ساتھ کئی فلموں میں معاون ڈائرکٹر کے طور پر کام کیا اور 1977ء میں فلم ڈان بنانے کا فیصلہ کیا جس میں اُنھوں نے اُس وقت کے مشہور اداکار امیتابھ بچن اور زینت امان کو کاسٹ کیا تھا۔ فلم سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی جس کے بعد بالی ووڈ میں چندرا باروٹ کا نام امر ہوگیا۔ خاندانی ذرائع نے اُن کی آخری رسومات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی۔