ممبئی : بالی ووڈ میں اس وقت یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن اب کون بنے گا کروڑپتی پروگرام کے میزبان کے طورپر نظر نہیں آئیں گے کیوں کہ وہ اپنی صحت سے متعلق پریشانیوں کا شکار ہیں۔ سونی ٹی وی پر پیش کیا جانیوالا پروگرام عوام میں بیحد مقبول ہے۔ تاہم اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ امیتابھ بچن کے متبادل کے طور پر یاتو شاہ رخ خان یا پھر امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے پروگرام کی میزبان ہوں گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ شاہ رخ خان اس سے قبل بھی دو تین ایپی سوڈس میں کے بی سی کی میزبانی کرچکے ہیں۔