امیت شاہ جموں میں منشور جاری کرینگے

   

جموں: وزیر داخلہ امیت شاہ 6 ستمبر کو جموں کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کا منشور جاری کریں گے ۔ جموں وکشمیر میں ایک دہائی بعد تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ 18ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے۔ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔
ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے کہاکہ وزیر داخلہ امیت شاہ 6 ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ پارٹی کا منشور جاری کریں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا یہ دورہ دو دنوں کا ہوسکتا ہے جس دوران وہ عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریلیوں کیلئے مقامات طے کرنے کیلئے پارٹی کے لیڈران میٹنگیں منعقد کر رہے ہیں۔موصوف لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی دورہ متوقع ہے جس دوران وہ جموں خطے کے کسی پہاڑی ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔