امیت شاہ سے وقت دینے یوگیندر یادو کا مطالبہ

,

   

پر بحث کیلئے تیار سوراج ابھیان CAA، NPR
امیت شاہ سے وقت دینے یوگیندر یادو کا مطالبہ
پونے ۔ 17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)سوراج ابھیان کے سربراہ یوگیندر یادو نے آج کہاکہ اُن کی تنظیم نے مرکزی وزیر داخلہ سے وقت دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریت ترمیمی قانون ، نیشنل پاپولیشن رجسٹر اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس جیسے مسائل پر بحث کی جاسکے ۔ امیت شاہ چند روز قبل ایک نیوز چینل کو بتایا تھا کہ کوئی بھی جو شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) سے متعلق مسئلوں پر اُن سے بات کرنا چاہئے ، اُن کے دفتر سے وقت طلب کرسکتا ہے اور اُنھیں تین دن کے اندر وقت دیا جائے گا ۔ یوگیندر نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں یہ بھی کہا کہ حکومت مہاراشٹرا کو ریاست میں این پی آر عمل کی اجازت نہ دینے کے اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہئے ۔ شیوسینا۔کانگریس ۔این سی پی کے قائدین وہاں این پی آر کے بارے میں مختلف آواز میں بات کررہے ہیں ۔ یوگیندر یادو نے بتایا کہ بعض سماجی محاذوں کی تشکیل کردہ تنظیم ’’ہم بھارت کے لوگ ‘‘ ملک بھر میں این پی آر کے خلاف احتجاج شروع کریں گے ۔