امیت شاہ کا طیارہ اڑانے کا مسئلہ ،کارگل جنگ کا ہیرو مستعفی

   

نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف آفیسر جے ایس سنگوان جس نے کارگل جنگ لڑی تھی وزیر داخلہ امیت شاہ کے طیارہ کو اڑانے کیلئے اپنے سینئر کا بھیس بدلہ تھا اس پر فوجداری الزامات ہیں ۔ اس نے الزامات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سرویس سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ سنگوان نے مبینہ طور پر ایل اینڈ ٹی کو اپنے سینئرس کا بھیس بدلتے ہوئے کئی ای میل روانہ کئے تھے اور ان سے درخواست کی تھی کہ انہیں وزیر داخلہ امیت شاہ کا طیارہ اڑانے کی اجازت دی جانی چاہئیے ۔ ان کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ کارگل جنگ کے ہیرو سے مشہور سنگوان کو مجرمانہ عمل کرنے کا الزام ہے ۔