امیت شاہ کو مباحثہ کیلئے سماجی جہد کار سراج انور کی دعوت

   

پٹنہ 14فروری(سیاست ڈاٹ کام ) سماجی جہد کار سراج انور نے وزیر داخلہ امت شاہ کو بذریعہ ای میل سی اے اے پر بحث ومباحثہ کرنے کیلئے کچھ ناموں کی فہرست بھیجی ہے اور کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ جو لوگ ان تحریکوں کی قیادت کر رہے ہیں وہ ان سے بات کرے ۔ سراج نے جن ناموں کاوزیر داخلہ امت کو شاہ کو بذریعہ ای میل بھیجا ہے اِن میں سابق آئی اے ایس ہرش مندر (گجرات) سابق جج کولسے پاٹل (مہاراشٹر)،سابق آئی پی ایس عبد الرحمن ( مہاراشٹر) ،یوگیندر یادو سماجی جہدکار (دہلی) ، بھانو پرتاپ سنگھ ( وکیل سپریم کورٹ )،اشفاق رحمن (کنوینر سنویدھان بچاؤ مورچہ ، بہار ) ، کنہیا کمار رکن اسمبلی امانت اللہ خان قابل ذکر ہیں۔