امیر قطر شیخ تمیم کا دورہ ترکی

   

انقرہ: امیر قطر ترکی کے دورہ پر ہیں اور اس دورے کے تحت استنبول میں منعقد ہونے والے ترک۔قطری اسٹریٹیجک کمیٹی کے 8 ویں اجلاس کی قیادت صدر ایردوان اور امیر قطر کریں گے ۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی صدر ایردوان کی دعوت پر آج ترکی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق اس دورے کے تحت استنبول میں منعقد ہونے والے ترک۔قطری اسٹریٹیجک کمیٹی کے 8 ویں اجلاس کی قیادت صدر ایردوان اور امیر قطر کریں گے ۔ اجلاس میں متعلقہ وزرا کی بھی شرکت ہوگی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر مبنی اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔مذاکرات میں اس کے علاوہ علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔