نئی دہلی۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انا عصمت ریزی متاثرہ خاتون اور اس کے وکیل کو ایمس ٹروما سنٹر میں تشویشناک حالت میں شریک کروایا گیا تھا۔ دونوں کی حالت ہنوز سنگین ہے اور وہ زندگی بچانے کی مدد پر دواخانہ میں ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن اس کا انکشاف کیا۔
ٹوئٹر کی تحریر پر تیستا سیتلواد کیخلاف ایف آئی آر برخاست
احمدآباد۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کے دن دو ایف آئی آر جو سماجی کارکن تیستا سیتلواد کے خلاف اپنی ٹوئٹر تحریر کے ذریعہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں درج کروائی تھیں، انہیں جسٹس اے ایس سپیہیا گجرات ہائیکورٹ نے برخاست کردیا۔