نئی دہلی۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اناؤ میں 3 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ماکھی پولیس اسٹیشن کے تحت گاؤں میں 3 سالہ لڑکی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ پڑوسی نے قریبی کھیت میں لے جاکر لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ لڑکی کی چیخیں سن کر مقامی افراد اس کی مدد کے لئے پہنچ گئے اور لڑکی کو بچا لیا۔