انا ہزارے بھوک ہڑتال: جان بچانے شیوسینا کی حکومت سے اپیل

   

ممبئی۔4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے بی جے پی زیر قیادت مہاراشٹرا حکومت سے اپیل کی ہے کہ ممتاز سماجی جہد کار اناہزارے جن کی بھوک ہڑتال آج چھٹویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ وہ ان کی زندگی بچانے 81 سالہ مخالف رشوت تحریک کے علم بردار انا ہزارے نے ممبئی سے 240 کیلومیٹر دور احمد نگر کے اپنے وطن رالے گان سدھی گائوں میں بھوک ہرتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ہزارے جو لوک پال تحریک کے روح رواں رہے ہیں مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرکز اور مہاراشٹرا میں مخالف رشوت ستانی نگران کار کا تقرر کرے اور کسانوں کے مسائل کا جائزہ لے۔ شیوسینا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اناہزارے کو ضدی شخص کہا جاتا ہے جو ایک بے لوث شخص کی خصوصیت ہوتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی بھی اسی خصوصیت کے حامل ہیں لیکن فرق اتنا ہے کہ ان کے اس خصوصیت کو ان کی عظمت سے تعبیر کیاگ یا ہے۔ جمعہ کو شیوسینا نے ’’سامنا‘‘ کے اداریہ میں تحریر کیا تھا کہ ’’پہلے اناہزارے کی زندگی کا تحفظ کیا جائے اس کے بعد ہم غور کریں گے کہ کیا کرنا چاہئے۔ اگر حکومت کی خواہش ہے کہ انا اپنی جان گنوادیں تو اس کا مطلب ہی ہوگا کہ ریاستی حکومت کی ذہنیت مریضانہ ہے۔‘‘